بنٹوال، 14 / جولائی (ایس او نیوز) بی سی روڈ سے منگلورو کی جانب جانے والی ایک کار بے قابو ہو کر تلپاڈی کے پاس واقع میسکام کے 110/11kv سب اسٹیشن کے کمپاونڈ سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے ڈرائیور معمولی طور پر زخمی ہوا ۔
کہا جاتا ہے کہ سڑک کے جس مقام پر یہ حادثہ پیش آیا وہ انتہائی خطرناک ہے ۔ ابھی دو دن قبل ایک اور کار اسی جگہ بے قابو ہو کر سڑک کنارے نالے میں گر گئی تھی ۔ ہائی وے پر تیز رفتاری اور اس مقام پر انتہائی تنگ موڑ کی وجہ سے اکثر موٹر گاڑیاں یہاں پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو جاتی ہیں ۔ اس جگہ حادثوں کی وجہ سے بسوں کے انتظار میں کھڑے ہوئے مسافروں کے لئے بھی خطرہ بنا رہتا ہے جس پر عوام کے علاوہ میسکام سب اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہے جونیئر انجینئر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔